news-details
اسلام آباد

وفاقی کابینہ کا اجلاس، آفغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزہ دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(آن لائین انڈس، 28 جون، 2022عہ) وفاقی کابینہ نے آفغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزہ دینے کا فیصلہ کر لیا، اس فیصلےسے وسط ایشیا اور افغانستان میں تجارت کو تقویت ملےگی۔

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں 7 نکاتی ایجنڈا منظور کیا گیا۔

وفاقی کابینہ نے قومی ویسٹ منیجمنٹ پالیسی 2022 منظور کرلی، اجلاس میں مختلف ممالک سے متعلق ویزا پالیسی میں تبدیلی کا ایجنڈا بھی منظورکیا گیا جبکے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 22 جون کے فیصلوں کی توثیق بھی کردی گئی، کابینہ کی لیجسلیٹو کمیٹی کے 23 جون کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔

اجلاس میں الیکٹرک پنکھوں کے توانائی سے متعلق معیار مقررکرنے کی منظوری سمیت حج پالیسی 2022 کا نیا مسودہ بھی منظور کرلیا گیا، جبکے افغانستان سے ٹرانسپورٹرز کو 6 ماہ کا ملٹی پل ویزہ دینےکا فیصلہ بھی کیا گیا، اس فیصلےسے وسط ایشیا اور افغانستان میں تجارت کو تقویت ملےگی۔