سابق وفاقی وزیر اسحاق ڈار کا نیا پاسپورٹ جاری کر دیا گیا، اسحاق ڈار کا 10 دن میں پاکستان آنا متوقع

news-details

لندن(آن لائین انڈس، 29 جون، 2022عہ) مسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ جاری کردیا گیا، اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران حکومت میں مجھ پر بنائے گئے مقدمے جھوٹے ہیں، جلد وطن واپس آ کر عوام کی خدمت کرونگا۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نیا پاسپورٹ جاری کر دیا گیا، جس کے بعد اسحاق ڈار نے پاکستان آنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں، اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ 10 سے 12 دن میں علاج مکمل ہو جائیگا جس کے بعد پاکستان واپس آؤنگا۔
اسحاق ڈار کا مزید کہنا ہے کہ وطن واپسی پر وہ بطور رکن سینیٹ حلف اٹھائیں گے، ملک چیلینجز کا سامنا کر ر ہا ہے، اگر چہ پارٹی نے فیصلہ کیا تو ووزیر خزانہ کا قلمدان سنبھالیں گے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ دور عمران حکومت میں مجھ پر جھوٹے مقدمے بنائے گئے اس لیے انٹرپول کو فراہم کی جانے والی دستاویز کے باجود میری گرفتاری عمل میں نا آئی، مجھ پر قائم کیے جانے والا مقدمہ ٹیکس رٹنرن کا تھا جبکے میں نے کبھی بھی ٹیکس جمع کرانے میں تاخیر نہیں کی۔