news-details
اسلام آباد

وفاقی کابینہ نے 4 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی

اسلام آباد(آن لائین انڈس، 04 جولائی، 2022عہ) وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کی سفارش پر 4 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے اور 5 نام نکالنے کی منظوری دے دی۔

وزارت داخلہ نے وفاقی کابینہ کو سفارش کی تھی کے 4 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ(ای سی ایل) میں ڈالے جائیں جس کی وفاقی کابینہ نے منظور دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے 4 افرادکے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دی ہے جب کہ 5 افراد کے نام ای سی ایل سے نکال دیےگئے ہیں۔

اس سلسلے میں ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ کابینہ نے 4 افرادکو ایک بارباہر جانےکی اجازت بھی دی ہے، اس کے علاوہ دو شخصیات کو سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر ایک بار باہرجانےکی اجازت دی گئی ہے۔