news-details
سری لنکا

پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے سب سے وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے

سری لنکا(آن لائین انڈس، 16 جولائی، 2022عہ) پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں پاکستان کیلئے سب سے وکٹیں لینے والے دوسرے بولر بن گئے، اسپنر یاسر شاہ نے 47 ٹیسٹ میچز میں 237 وکٹیں حاصل کرکے عبدالقادر کا ریکارڈ توڑ کر اپنے نام کر لیا۔

گال کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف جاری ٹیسٹ میچ میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ نے لیجنڈ اسپنر عبدالقادر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے دوسرے پاکستانی اسپنر بننے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

لیگ اسپنر یاسر شاہ نے ٹیسٹ کرکٹ میں2014 میں پاکستان کیلئے ڈیبیو کیا تھا، تاہم لیگ اسپنر یاسر شاہ نے 47 ٹیسٹ میچز میں 237 وکٹیں حاصل کرکے عبدالقادر کا ریکارڈ توڑا، جبکے لیجنڈ اسپنر عبدالقادر نے 67 میچز میں 236 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

گال کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری میچ کے دوران یاسر شاہ نے سری لنکا کے بلےباز اینجلیو میتھوز کو آؤٹ کرنے کے بعد رکارڈ حاصل کیا، انکی ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بالنگ 41 رنز کے عوض 8 وکٹیں حاصل کرنا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ کرکٹ میں بطور اسپنر دانش کنیریا نے 61 ٹیسٹ میچز میں 261 وکٹیں حاصل کررکھیں ہیں۔