پنجاب اسمبلی کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کےلیے پولنگ کا عمل ختم، ووٹنگ کی گنتی جاری

news-details

لاہور(آن لائین انڈس، 17 جولائی، 2022عہ) پنجاب میں صوبائی اسمبلی کے 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت ختم، ووٹوں کی گنتی جاری ۔

پنجاب اسمبلی کی خالی ہونے والی 20 نشستوں کے لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو کہ پانج بجے ختم ہو گیا، پانچ بجے سے قبل پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے والے ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

صوبائی اسمبلی کی ان 20 نشستوں پر مجموعی طور پر 175 امیدواروں کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے جن میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے امیدوار نمایاں ہیں، ان حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 45 لاکھ 79 ہزار 898 ہے۔

پنجاب اسمبلی کے 20 ہی نشستوں پر پولنگ کے لیے 3 ہزار 131 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے جن میں سے 1900 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا جبکےضمنی انتخاب میں امن و امان کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کو پنجاب میں اپنی برتری برقرار رکھنے کیلئے 20 میں سے 9 نشستیں جیتنا ضروری ہے، 20 مئی کو الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ کا ووٹ دینے والے تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی رکنیت ختم کردی تھی۔