حفاظتی اقدامات اور تمام سیفٹی آلات کے ساتھ ٹرانسمیشن لائن پر کام کرنا ہمارا اولین فرض اور عزم ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو سرفراز احمد خان

news-details

حیسکو پریس رلیز مورخہ 19 جولائی2022؁ سب سے پہلے حفاظتی اقدامات اور تمام سیفٹی آلات کے ساتھ ٹرانسمیشن لائن پر کام کرنا ہمارا اولین فرض اور عزم ہے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو سرفراز احمد خان
جان ہے تو جہان ہے اس لیے تمام حفاظتی اقدامات بمعہ سیفٹی آلات کے ساتھ کام کریں تاکہ کو بھی ممکنہ جانی و مالی حادثہ نہ ہو سکے۔ قائد مزدور عبدالطیف نظامانی
سیفٹی کے اصولوں پر مکمل عمل کریں اور خود کو حادثات سے محفوظ رکھیں۔ ڈائریکٹر (سیفٹی/سی ایم اینڈ او)مشتاق احمد دایو
حیسکو انتظامیہ کی جانب سے تمام فیلڈ ملازمین کو PPE/T&Pکے سامان کی تقسیم کاعمل ایک بہت اچھا اقدام ہے اس سے حیسکو کے محنت کش سیفٹی کے تمام قوانین پر عمل کرکے ممکنہ حادثات سے محفوظ رہیں گے اور بہتر کام کرسکیں گے۔ ڈپٹی کمشنرحیدرآباد فواد غفار سومرو۔

حیدرآباد( ) حیسکو ترجمان کے مطابق حیسکو چیف ایگزیکٹیو آفیسر نور احمد سومرو کی ہدایت پر چیف آپریٹنگ آفیسر سرفراز احمد خان اور قائد مزدور عبدالطیف نظامانی نے اپنی موجودگی میں آپریشن سرکل حیسکو حیدرآباد کے آپریشن ڈویژن لطیف آباد، گاڑی کھاتہ اور قاسم آباد کے تمام حیسکو ملازمین کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ بجلی سے ہونے والے ممکنہ حادثات کی روک تھام کیلئے سیفٹی کے قوانین پر عملدرامد کو یقینی بنائیں۔ اس سلسلے میں انھوں نے رین ایمرجنسی کنٹرول سینٹر (شہباذ بلڈنگ) میں فیلڈ میں کام کرنے والے ملازمین کو کام سے پہلے لازمی طور پر حفاظتی تدابیروں پر مکمل عمل پیرا ہوکرT&P اور PPE کے استعمال اور حفاظتی تدابیروں کے بارے میں مکمل آگاہی دی گئی اور لطیف آباد، قاسم آباداور گاڑی کھاتہ کی سب ڈویژنوں کے تمام لائن سپرنٹینڈنٹ کے درمیان حفاظتی آلات تقسیم کیئے، جس میں ڈریس، گلووز، شوز، ہیلمٹ، لنک کٹنگ راڈو، فرسٹ ایڈ بوکس و دیگر شامل ہیں۔جیسا کہ یہ T&Pاور PPEکو مذید سب ڈویژنوں میں مساوی طور پر تکنیکی عملے میں تقسیم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حیسکو چیف کی ہدایات ہیں کہ صارفین سے خوش اخلاقی سے بات کریں کیونکہ ہمیں صارفین کی کیئر کرنی ہے، بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کی جائیں۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو سرفراز احمد خان کہا کہ سب سے پہلے حفاظتی اقدامات اور تمام سیفٹی آلات کے ساتھ ٹرانسمیشن لائن پر کام کرنا ہمارا اولین فرض اور عزم ہے، اور قائد مزدور عبدالطیف نظامانی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ جان ہے تو جہان ہے اس لیے تمام حفاظتی اقدامات بمعہ سیفٹی آلات کے ساتھ کام کریں تاکہ کو بھی ممکنہ جانی و مالی حادثہ نہ ہو سکے۔اور ڈائریکٹر (سیفٹی/سی ایم اینڈ او)مشتاق احمد دایو کہا کہ سیفٹی کے اصولوں پر مکمل عمل کریں اور خود کو حادثات سے محفوظ رکھیں۔ اور ڈپٹی کمشنرحیدرآباد فواد غفار سومرو، نے حیسکو کے اقدام کو سرہاتے ہوئے کہا کہ حیسکو انتظامیہ کی جانب سے تمام فیلڈ ملازمین کو PPE/T&Pکے سامان کی تقسیم کاعمل ایک بہت اچھا اقدام ہے اس سے حیسکو کے محنت کش سیفٹی کے تمام قوانین پر عمل کرکے ممکنہ حادثات سے محفوظ رہیں گے اور بہتر کام کرسکیں گے۔ اس تقریب کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر (ٹیکنیکل) سرکل حیدرآباد ذین العابدین بلوچ، ایکسین آپریشن ڈویژن حیسکو گاڑی کھاتہ اختیار احمد میمن، ایکسین آپریشن ڈویژن حیسکو قاسم آباد فاروق تنیو، ایکسین آپریشن ڈویژن حیسکولطیف آباد ظفر علی سولنگی اور حیسکو ترجمان ڈپٹی ڈائریکٹر (پی آر) محمد صادق کبر بھی موجود تھے۔