عدلیہ کے خلاف بیانات شروع ہو گئے ہیں، فوج کے خلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے: سابق وفاقی وزیر فواد چودھری

news-details

اسلام آباد(آن لائین انڈس، 24 جولائی، 2022عہ) سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری کا کہنا ہے کہ 100 پیاز اور 100 چھتر کا محاورہ جیسا ن لیگ پر صادق آتا ہے اس کی مثال ملنا مشکل ہے، ن لیگ نے اسٹیبلشمنٹ کی کوکھ سے جنم لیا ہے، آپس میں طے کیا ایک پرو اسٹیبلشمنٹ سیاست کرے گا اور دوسرا اینٹی اسٹیبلشمنٹ منجن بیچے گا۔

جاری کردہ بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عدلیہ کے خلاف بیانات شروع ہو گئے ہیں، فوج کے خلاف اگلے چند دنوں میں شروع ہو جائیں گے، اس اسکیم میں خامی یہ ہے کہ 1990 والے لوگ اب نہیں اور مقابلہ بھی عمران خان سے ہے

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کامزید کہنا تھا کہ ایک کا منجن ناکام ہو تو دوسرا آگے کر دو، یہی فارمولا اگلی نسل میں ٹرانسفر کیا جا رہا ہے، اب ن لیگ کو لگا عمران خان کے خلاف اسٹیبلشمنٹ سے نتھی ہو کر بڑی غلطی ہو گئی، مریم نواز اب اینٹی اسٹیبلشمنٹ چورن بیچیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی حکمت عملی اسے سیاست سے مکمل باہر کر دے گی لیکن اداروں کو نقصان ہو گا، اپنی حدود میں رہتے تو کچھ نہیں تھا لیکن بہرحال اب اداروں کو ن لیگ نے ٹارگٹ کرنا ہے۔