سکھر: پی ایف یو جے کی 72ویں یوم تاسیس پر ایس یو جے کی جانب سے تقریب کا انعقاد

news-details

سکھر(آن لائین انڈس، 03 اگست، 2022عہ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کا 72 واں یوم تاسیس سکھر پریس کلب میں سکھر یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے منایا گیا جس میں بڑی تعداد میں صحافیوں نے شرکت کرکے پی ایف یو جے کی قیادت کو خراج تحسین پیش کی۔
سکھر یونین آف جرنلسٹس کی زیر احتمام منائے گئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے 72ویں یوم تاسیس کے دوران اظہار رائے کی آزادی، جمہوریت و آئین کی بالادستی اور میڈیا ورکرز کے حقوق کے حاصلات کیلئے پی ایف یو جے کی قیادت میں جدوجہد میں مزید تیز کرنے کا عزم کیا گیا۔
تقریب کو خطاب کرتے ہوئے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے خازن لالا اسد پٹھان نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی نو منتخب قیادت میڈیا ورکرز کے حقوق کے حاصلات کیلئے بڑے معرکے کی حکمت عملی تیار کر چکی ہے۔
انہوں نے کہان کہ پی ایف یو جے کی قیادت بانی قائدین کی قربانیوں کے تسلسل میں ہر طرح کی قربانی کیلئے تیار ہے، میڈیا ورکرز کے قوق کی حاصلات کے کیلئے عملی جدوجہد کی ضرورت ہے، جس دن شکاگو کے شہداء کی قربانی پاکستان کے تمام مزدوروں کو سمجھ میں آ گئی اس دن کوئی بھی مائی کا لال مزدوروں کو خوشحالی سے دور نہیں کر پائیگا۔
تقریب کو سکھر یونین آف جرنلسٹس کے صدر سلیم سہتو اور جنرل سیکریٹری جاوید جتوئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایف یو جے کی 72 سالہ تاریخی جدوجہد ہے، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے بانی قائدین منہاج برنا اور نثار عثمانی کی جدوجہد کے تسلسل میں 72 بھی استحصالی طبقات کیخلاف اور مظلوم محنت کش، ترقی پسند طبقات کی آواز درست نظریات عام آدمی تک پہنچانے کا سفر جاری ہے، منہاح برنا اور نثار عثمانی کو صحافتی تنظیمیں ہمیشہ خراج تحسین پیش کرتی رہیں گی۔
تقریب میں سکھر یونین آف جرنلسٹس کے خازن کاشف پھلپوٹو، نائب صدر جلال الدین بھیو، پریس سیکریٹری فیصل آرائیں، سکھر پریس کلب کے نائب صدر کامران شیخ و دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔