news-details

کی قدیمی شمع گل ماتمی جلوس میں گرمی کے باعث دم گھٹنے دو سگے بھائیوں سمیت 6 عزادار جاں بحق

سکھر(آن لائین انڈس، 8 اگست 2022عہ) روہڑی کی قدیمی شمع گل ماتمی جلوس میں گرمی کے باعث دم گھٹنے دو سگے بھائیوں سمیت 6 عزادار جاں بحق ہو گئے، جبکے معتدد زخمی ہو گئے۔

روہڑی میں یاحسین عہ کی صدائوں سے ساڑھے 4 سو سال قدیمی اقدس، نوڈالا کربلا معلیٰ کا ماتمی جلوس اتوار اور پیر کی درمیانی شب 4 بجے شہر سے بجلی بند (شمع گل) کرکے ادارہ محفل شاہ عراق سے شروع ہوا، جس میں ملک بھر سے لاکھوں عزادار شریک ہوئے۔

ماتمی جلوس کے دوران تعزیے کو پرسہ دینے کی کوشش کرنے کے دوران گرمی اور عزاداروں کی رش کی باعث دو سگے بھائیوں سمیت 6 عزدار جاں بحق جبکے معتدد عزادار زخمی ہو گئے، جن کو ہسپتال منتقل کیا گیا، ہسپتال میں زیر علاج کئی عزادارن حسین عہ کی حالت ناساز ہے۔

جاں بحق ہونے والوں میں خیرپور کے شہر ہالانی کے رہائشی دو سگے بھائی منصور، ذوالفقار سولنگی، سکھر کے لوکل بورڈ کا رہائشئ حسن پٹھان اور کشمور کا رہائشی دلشیر ولد مور زاداو شریک ہے جاں بحق ہونے والے مزید دو عزاداروں کی شناخت نا ہو سکی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس و علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ قدیمی ماتمی جلوس میں سخت گرمی اور عزاداروں کی رش کے باعث 6 عزادار جاں بحق اور معتدد زخمی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والے زیر علاج ہیں۔