اے پی ایس حملے کا ماسٹرمائنڈ عمرخالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک

news-details

کابل: اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔

اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ عمرخالد خراسانی افغانستان کے صوبے پکتیکا میں بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔ دھماکے میں عمرخالد کے دو ساتھی مفتی حسن اورحافظ دولت بھی ہلاک ہوئے۔

عمرخالد خراسانی کا شمار ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈروں میں کیا جاتا تھا۔ عمرخالد خراسانی نے گزشتہ دنوں کابل میں پاکستان کے ساتھ امن مذاکرات میں حصہ بھی لیا تھا۔طالبان رہنما احسان اللہ احسان نے عمرخالد خراسانی کی موت کی تصدیق کردی۔

امریکا نے عمر خالد خراسانی کے بارے میں اطلاع دینے، زندہ یا مردہ پکڑنے والوں کے لیے تین ملین ڈالر کے انعام کا اعلان کیا تھا۔