news-details

کامن ویلتھ گیمز2022اختتام پذیر ہوگئے، پاکستان 2 گولڈ میڈل لینے میں کامیاب

برمنگھم (آن لائن انڈس، 09آگست، منگل، 2022) 12روز جاری رہنے والا کامن ویلتھ گیمز2022 رنگا رنگ تقریب کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے 2 گولڈ میڈل جیتے ، ویٹ لفٹنگ میں نوح دستگیر بٹ اور جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے گولڈ میڈل حاصل کیے۔ اختتامی تقریب میں کامن ویلتھ گیمز 2026 کی میزبانی باضابطہ طور پر آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے حوالے کی گئی۔

کامن ویلتھ گیمز 2022 کی اختتامی تقریب الیگزینڈر اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی جس میں اپاچی انڈین، بیورلے نائٹ، ڈیکسی مڈنائیٹ رنرز، گولڈی، جیکب بینکس، جیکی اور جورجا اسمتھ سمیت دیگر فنکارون نے متاثر کن پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

کامن ویلتھ گیمز2022 کے نتیجوں کی بات کریں تو آسٹریا 67 طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست رہا، میزبان انگلینڈ 57 دوسرے، کینیڈا 26 طلائی تمغوں کے ساتھ تیسرے اور بھارت 22 طلائی تمغوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہا۔ کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان نے 2 طلائی تمغے جیتے، ویٹ لفٹنگ میں نوح دستگرا بٹ اور جیولن تھرو میں ارشد ندیم نے گولڈ مڈمل حاصل کئے، جبکہ ملک نے 3 چاندی اور 3 کانسی کے تمغے بھی حاصل کئے۔

برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے کہا کہ یہ گیمز “دولت مشترکہ ممالک کی منفرد شراکت داری کو مضبوط بنانے میں کھیلوں کی طاقت کی روشن مثال ہیں۔ انہوں نے برمنگھم کی شاندار میزبان ہونے اور عالمی سطح پر کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی کی برطانیا کی اچھی ساکھ کو مزید مستحکم کرنے پر تعریف کی۔ انہوں نے گیمز کو اب تک کا بہترین ایونٹ بنانے پر رضاکاروں، شائقین اور کھلاڑیوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

بورس جانسن نے مزید کہا کہ برمنگھم 2022 کی کامیابی کا اندازہ صرف تمغوں یا ریکارڈ ٹوٹنے سے نہیں لگایا جائے گا، بلکہ اس کے نتیجے میں کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے حوصلہ پانے والے لوگوں کی تعداد سے بھی لگایا جائے گا، یہ سب اس حکومت کی حالیہ برسوں میں کھیل کے لئے بڑے پیمامنے پر کی جانے والی سرمایہ کاری کی بدولت ممکن ہوا ہے۔