news-details

شہباز گل نے پاک فوج سے متعلق بیان کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد (آن لائن انڈس، 11 آگست، 2022) پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے اسٹاف آفیسر شہباز گل نے اسلام آباد پولیس کے سامنے پاک فوج سے متعلق بیان کا اعتراف کرلیاہے۔

پولیس کو دیے گئے بیان میں شہباز گل نے کہا ہے کہ میں نے یہ بیان پارٹی پالیسی کے مطابق دیا ہے اور سوچ سمجھ کر دیا ہے۔

شہباز گل کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ کوہسارمیں سٹی مجسٹریٹ اسلام آباد کی شکایت پر غداری کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ جس میں اسلام آباد پولیس نے شہباز گل کو منگل کے روز اسلام آباد سے گرفتار کرلیا تھا۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے۔
• شہباز گل نے خفیہ ایجنڈے کی تکمیل کے لئے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ٹی وی چینل پر یہ الفاظ کہے۔
• شہباز گل کے بیان کا مقصد فوج میں بغاوت اور سازش پھیلانا تھا۔
• شہباز گل کے بیان کے ذریعے فوج کو گروہ بندی کا شکار کرنے کی کوشش کی گئی۔
• شہباز گل کے بیان کا مقصد فوجی جوانوں کو اپنے افسران کا حکم نہ ماننے کی ترغیب دینا تھا۔
• شہباز گل نے ملک میں انتشار پھیلانے اور فوج کو کمزور اور تقسیم کرنے کے لئے بیان دیا۔
• شہباز گل نے پاکستان کی سالمیت کو نقصان پہنچانے کیلئے بیان دیا۔
• شہبازگل کے بیان کا مقصد عوام میں فوج کے خلاف نفرت پھیلانا اور سازش کرنا تھا۔
• شہبازگل ملک دشمن ایجنڈے کی تکمیل کرتے ہوئے مجرمانہ سازش کا مرتکب ہوا۔