news-details

سندھ ہائیکورٹ نے بابر غوری کیخلاف خفیہ انکوائریوں پر رپورٹ طلب کرلی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو جواب جمع کرانے کا حکم

کر اچی:(منگل: 23 اگست 2022ع) سندھ ہائیکورٹ نے بابر غوری کیخلاف خفیہ انکوائریوں پر رپورٹ طلب کرلی۔ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو 4 اکتوبر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم
ایم کیو ایم کے رہنما بابرغوری کیخلاف خفیہ انکوائریوں اورانویسٹی گیشن کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی اورصوبائی حکومتوں سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سندھ ہائیکورٹ میں سماعت کے دوران جسٹس کےکے آغا نے ریمارکس دیے کہ درخواست گزارکہاں ہے؟۔ بابرغوری کو عدالت میں پیش ہونا چاہیے تھا۔
عدالت نے بابرغوری کیخلاف خفیہ انکوائریوں اورانویسٹی گیشن کی تفصیل طلب کرتے ہوئے فریقین کو چار اکتوبر کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔