خاتون جج کو دھمکی؛رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری شوکاز نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ پر موصول

news-details

اسلام آباد (جمعہ 26 اگست 2022) رجسٹرار آفس اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری شوکاز نوٹس چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی رہائش گاہ پر موصول ہو گیا۔ شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ عمران خان نے خاتون جج کیخلاف توہین اور دھکمی آمیز تقریر کی،سابق وزیر اعظم نے اس وقت تقریر کی جب شہباز گل کیس زیر سماعت تھا۔ عمران خان نے توہین اور دھکمی آمیز تقریر من پسند فیصلہ لینے کیلئے کی،انہوں نے تقریر کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی،عمران خان نے خاتون جج کو دھکمی دے کر کریمنل اور جوڈیشل توہین کی۔
عمران خان کے خلاف توہین عدالت کے کیس میں عمران خان کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ عدالتوں کی اتھارٹی پرسمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ عدالت عالیہ نے شوکاز نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان 31 اگست کو ذاتی طور پر طلب کیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر آج چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس ارسال کردیا گیا ہے۔
رجسٹرار آفس ہائی کورٹ سے جاری شوکاز نوٹس عمران خان کی رہائش گاہ پر بھیجا گیا ہے۔ شوکاز نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے خاتون جج کے بارے میں توہین اور دھمکی آمیز تقریر کی، عمران خان 31 اگست کو پیش ہو کر بتائیں کیوں نا آپ کے خلاف توہین عدالت کي کارروائی کی جائے۔