اداروں کیخلاف بیان؛ ڈی آئی خان میں نواز شریف،آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کیخلاف مقدمہ درج

news-details

ڈی آئی خان: (جمعہ 26 اگست 2022) ڈی آئی خان میں اداروں کیخلاف بیانات دینے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف،آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمن کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کیخلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کیخلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا۔
مقدمہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیوکی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے پر مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے مریم نواز،رانا ثنا اللہ اور مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر رہنماوں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ،عدالت نے متعلقہ فورم نہ ہونے کا رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھا ہے۔