اسلام آباد پولیس کا عمران خان کی رہائش گاہ بنی گالہ کے سرچ وارنٹس لینے کا فیصلہ

news-details

اسلام آباد: (اتوار 28 اگست 2022) اسلام آباد پولیس نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی رہائش گاہ کے سرچ وارنٹس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس نے عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کے سرچ وارنٹ کی مجسٹریٹ سے اجازت لینے کے لیے درخواست تیار کرلی ہے۔پولیس حکام کے مطابق شہباز گل کیس میں عمران خان کا گھر اور لینڈ لائن نمبر استعمال ہوا۔
مقدمے کی تفتیش کے لیے عمران خان کی بنی گالہ رہائش گاہ کی سرچنگ ضروری ہے۔ شہباز گل کے اپارٹمنٹ سے ایک سیٹلائٹ فون اور ایک اسلحہ برآمد کیا گیا تھا۔شہباز کو پارلیمنٹ لاجز میں فارنزک لانچ کے لیے بھیجا گیا۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کی فہرست تیار کی ہے جو 8 اگست کو شہباز گل کے گھر پر تھے جب کہ میڈیا کے افراد کی فہرست بھی تیار کی گئی ہے جنہوں نے ان رہنماؤں سے رابطہ کیا تھا۔ سینئر پولیس افسران کے مطابق یہ فہرست جیو فینسنگ اور وہاں موجود لوگوں کے کال ڈیٹا ریکارڈ کے ذریعے تیار کی گئی، اس کا مقصد انہیں کیس میں سازش کرنے والے کے طور پر نامزد کرنا ہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ شہباز گل سابق وزیراعظم کی رہائشگاہ سے لینڈ لائن کے ذریعے نجی ٹی وی چینل کے شام 4 بجے کے بیوز بلیٹن میں نمودار ہوئے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے گھر اور وہاں نصب لینڈ لائن کو بھی جرم میں استعمال کیا گیا اور اس کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی جا رہی ہے۔
مقدمہ میں نئی پیش رفت کے بارے میں ایک رپورٹ متعلقہ سینئر افسران کو مزید قانونی کارروائی شروع کرنے کی منظوری کے لیے بھیج دی گئی۔منظوری کے بعد رہائشگاہ اور مبینہ سازش کرنے والوں کی گرفتاری کے لیے سرچ وارنٹ جاری کیے جائیں گے۔گذشتہ روز شہباز گل کی رہائشگاہ سے ملنے والا سیٹلائٹ فون فارنزاک کے لیے بھیج دیا گیا۔