وزیراعظم شہباز شریف گلگت بلتستان پہنچ گئے، امدادی کارروائیوں کا جائزہ

news-details

اسلام آباد : (جمعہ: 02 ستمبر 2022) وزیرِاعظم میاں محمد شہباز شریف آج بروز جمعہ 2 ستمبر کو گلگت بلتستان پہنچ گئے ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف گلگت بلتستان آمد پر سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور جاری ریسکیو اور امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔
گلگت بلتستان آمد پر نہ ہی وزیراعلیٰ جی بی آئے اور نہ ہی گورنر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ دورے گلگت بلتستان پر وزیر امور کشمیر قمر زمان کائرہ سمیت دیگر حکام بھی ہمراہ ہیں۔ دورے سے متعلق وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ حکام کی جانب سے وزیراعظم کو گلگت میں بارشوں اور سیلاب کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔
بعد ازاں وزیرِ اعظم غذر جائیں گے اور متاثرہ علاقوں کے فضائی جائزے کے بعد متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔ وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ گاؤں بوبر جائیں گے۔