news-details

عمران خان آئی ایم ایف اور کرونا سے بچ گیا، حکمران سیلاب میں پھنس گئے، شہباز شریف کی تقریر حواس باختہ شخص کی تقریرتھی: شیخ رشید

راولپنڈی: (جمعہ: 02 ستمبر 2022) سابق وزیر داخلہ اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف اور کرونا سے بچ گیا، حکمران آئی ایم ایف اور سیلاب میں پھنس گئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ عالمی منڈی میں جتنا تیل سستا ہوتا ہے پاکستان میں اتنا ہی مہنگا ہوجاتا ہے.
معاشی ناکامی میں داتا دربار داخلے پر بھی 10 روپے ٹیکس لگا دیا ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے بڑھا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی تقریرحواس باختہ شخص کی تقریرتھی۔