news-details

وزیراعظم سیلاب متاثرہ علاقوں کے دورے پر بلوچستان پہنچ گئے، متاثرین سے بھی ملاقات کرینگے

کوئٹہ: (اتوار: 04 ستمبر 2022) وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کیلئے کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، جہاں سے وہ ضلع کچھی بولان جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کے مطابق وزیراعظم آج بروز اتوار 4 ستمبر کو بلوچستان کے ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے، جہاں وہ سیلاب سے متاثرہ روڈ اور ریلوے انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا جائزہ لیں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف بی بی نانی میں ریلوے کا بھی کا فضائی جائزہ لیں گے۔ اس دوران حکام کی جانب سے وزیراعظم کو سیلاب میں بہہ جانے والے پنجر پل کی بحالی کے کام پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیراعظم بحالی کے کاموں کا بھی جائزہ لیں گے۔
سیلاب سے متاثرہ این 65 قومی شاہراہ گیس پاٸپ لاٸن اور بجلی کی ٹرانسمیشن لاٸنوں کی مرمت کے کام کا فضاٸی جاٸزہ بھی وزیراعظم شہباز شریف کے شیڈول میں شامل ہے۔ وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا بھی دورے میں ہمراہ ہونگے۔