news-details

اسلام آباد، راولپنڈی، مردان اور خیبرپختونخوا سمیت بالائی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد:(پیر: 05 ستمبر 2022) اسلام آباد ، راولپنڈی، پشاور اور مردان سمیت بالائی علاقوں میں رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت 5.3 رکارڈ کی گئی ہے۔
ماہرین کے مطابق اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں محسوس کیے گئے زلزلے کا مرکز افغانستان کا کوہ ہندوکش ریجن تھا، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آنے والے اس زلزلے کی شدت 5.3 جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔
واضح رہے اس سے قبل رواں برس جون کے مہینے میں بھی اسلام آباد پشاور، ملتان، فیصل آباداور ایبٹ آباد سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ اس کا مرکز بھی افغانستان تھا اور یہ علاقہ افغانستان، تاجکستان کے بارڈر کے قریب تھا اور زلزلے کی گہرائی 218 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی تھی۔