غریب عوام کو ایک اور جھٹکا، نیپرا نے بجلی مزید 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی

news-details

اسلام آباد: (منگل: 06 ستمبر 2022) غریب عوام کو ایک اور جھٹکا، سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مزید 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔ نیپرا حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجلی اکتوبر سے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی ہوگی، فیصلے سے صارفین پر 3 ماہ کیلئے 3 روپے 39 پیسے فی یونٹ کا بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے مزید کہا ہے کہ اضافی وصولیاں اکتوبر کے بجلی بلوں سے وصول کی جائیں گی، جبکہ نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو 95 ارب اضافی وصولیوں کی اجازت دے دی۔ قیمتوں میں اضافہ کا اطلاق اکتوبر سے ہوگا اور یہ اضافہ نومبر اور دسمبر میں بھی وصول کیا جائے گا۔نیپرا نے بجلی کمپنیوں کو 95 ارب اضافی وصولیوں کی اجازت دے دی۔
صارف نے نیپرا سے کے الیکٹرک کی سماعت کیلئے زیادہ وقت مقرر کرنے کا مطالبہ کیا جس پرچئیرمین نیپرا نے جواب دیا کہ کے الیکٹرک کی سماعت پر بھرپور وقت دیا جاتا ہے۔ چئیرمین نیپرا کا یہ بھی کہنا تھا کہ کراچی کے صارفین اکثر جذباتی ہوجاتے ہیں۔