آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے امریکی وفد کی ملاقات، علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت

news-details

اسلام آباد: (منگل: 06 ستمبر 2022) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو میں امریکی وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، امریکی وفد نے سیلاب سے تباہ کاریوں پر اظہار افسوس بھی کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی وفد نے شیلا جیکسن لی کی قیادت میں ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں تھامس سوزی، الیگزینڈراین گرین بھی شامل تھے، اس موقع پرعلاقائی سلامتی کی صورتحال اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی، وفد نے پاکستان میں سیلاب سےہونے والی تباہی پر دکھ کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں سیلاب متاثرین کی بھرپور مدد کی پیشکش کی۔
امریکی وفد نےعلاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا، آرمی چیف نے امریکی وفد کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ثابت ہوگی۔
وفد نے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا، امریکی وفد کو سندھ میں جاری امدادی اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ بھی دی گئی۔ امریکی وفد نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا اور دوطرفہ تعاون بڑھانے کیلئے کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ آرمی چیف نے امریکی وفد کی حمایت پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی شراکت داروں کی مدد متاثرین کی بحالی میں اہم ثابت ہوگی۔