news-details

پی ٹی آئی حکومت میں سستی بولی منسوخ کر کے مہنگی ایل این جی خریدنے کا انکشاف، عوام پر 10 ارب سے زائد کا بوجھ ڈالا گيا: آڈٹ رپورٹ

اسلام آباد: (بدهه : 07 ستمبر 2022) تحريک انصاف حکومت میں سستی بولی منسوخ کر کے مہنگی ایل این جی خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈيٹر جنرل کی رپورٹ ميں تحریک انصاف کی حکومت کی ایک اور نااہلی کو پول کھول دیا گیا ہے۔
رپورٹ میں پی ٹی آئی حکومت میں سستی بولی منسوخ کر کے مہنگی ایل این جی خریدنے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال عمران خان حکومت نے 10 ارب 27 کروڑ 50 لاکھ روپے کا نقصان کيا، حکومت نے جولائی، ستمبر اور اکتوبر کے سستے ٹینڈر منسوخ کر کے مہنگی گيس خریدی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی ميں مہنگی بولی پر گيس لينے سے 98 کروڑ روپے کا بوجھ پڑا، ستمبر ميں ٹینڈر منسوخ کرنے سے 1 ارب 48کروڑ اضافی ادا کرنا پڑے، اور اکتوبر ميں 8 ارب 14 کروڑ اضافی رقم دے کر ايل اين جی خریدی گئی۔ آڈٹ حکام نے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کر دی ہے۔