عمران خان انسان نہیں شیطان ہیں، وہ ملک کیخلاف گھناؤنی سازش کر رہے ہیں:شرجیل میمن

news-details

کراچی: (جمعرات 08 ستمبر 2022) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان انسان نہیں شیطان ہیں، وہ ملک کیخلاف گھناؤنی سازش کر رہے ہیں۔ سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال پر کراچی میں جمعرات 8 ستمبر کو میڈیا کو آگاہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ جہاں سول انتظامیہ نہیں پہنچ سکتی وہی نیوی اور پاک فوج راشن تقسیم کر رہی ہے، نیوی اور فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کرحصہ لے رہے ہیں، 1 لاکھ 72ہزار ٹینٹس متاثرین میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ 1 ایک لاکھ ترپال شیٹس بھی فراہم کردی گئی ہیں۔ جب کہ 10لاکھ ماسکیٹو نیٹس فراہم کیے جا چکے ہیں۔
شرجیل میمن کے مطابق نکاسی آب کیلئے پوری کوشش کی جارہی ہے، منچھر کے مقام پر انڈس ریور120.2فٹ پر چل رہا ہے، امید ہے کہ اگلے 8 سے 10 گھنٹوں میں یہ لیول کم ہوگا، لیول کم ہونے پر دریا کے پاس سے بریچ نکالا جائے گا، منچھر کا پانی پھر دریایے سندھ کی طرف موڑا جائے گا، اس نکاسی آب میں 15سے 20دن لگیں گے۔ ذخیرہ اندوزوں سے متعلق وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ گندم کی ریلیز اس بار جلدی کی جائے گی، ایک مہنہ پہلے گندم کی سپلائی ریلیز کی جائے تاکہ زخیرہ اندوزی ختم ہو، ایمرجنسی کی صورت حال میں ذخیرہ اندوزنی نہیں ہونی چاہیے، جو بھی منافع خوری کرے گا ، ان کے خلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔
سابق وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے پی پی رہنما نے کہا کہ قوم ریلیف کا کام کر رہی ہے، اور ایک شیطان شیطانی کر رہا ہے، لوگ ڈوب رہے ہیں، بھوکے بیٹھے ہیں وہ انتشار پھیلا رہا ہے، صرف کنٹینر کے اس طرف نہ دیکھے کہ ناچ گانا چل رہا ہے، دوسری طرف بھی دیکھے معصوم بچے اور مچھروں کا عذاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں وہ انسان ہے نہ مسلمان وہ شیطان ہے، عمران خان ملک کیخلاف گھناؤنی سازش کررہا ہے، عمران خان کی لڑائی ملک کیخلاف ہے، وہ اداروں سے لڑ رہا ہے، ذہنی طور پر عمران خان اس صدی کا ہٹلر ہے، عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر مرضی کا چاہیے.