امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور مضبوط تعلقات چاہتے ہیں: آرمی چیف

news-details

راولپنڈی: (جمعرات 08 ستمبر 2022) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور مضبوط تعلقات چاہتے ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی ار ) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار سے امریکا کے سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے قونصلر ایچ کولیٹ نے وفد کے ہمراہ راولپنڈی مںی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بیان کے مطابق ملاقات میں علاقائی سکیورٹی کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبہ جات میں تعاون پر بھی بات چیت کی گئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سکیورٹی اور دفاع کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، مہمان وفد نے سیلاب اور تباہی ہونے پر افسوس اور متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر امریکی وفد کا کہنا تھا کہ ور مشکل کی گھڑی میں پاکستانی عوام کی مدد کریں گے۔ خطے میں استحکام اور امن کے لیے پاکستانی کوششوں کو سراہتے ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون اور تعلقات مضبوط ہوں۔