پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں ہوشربا اضافہ، 24 گھنٹوں کے دوران 125 مریض رپورٹ

news-details

لاہور: (ہفتہ : 10 ستمبر 2022) پنجاب بھر میں ڈینگی کیسز میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، اور محکمہ صحت پنجاب کی رپورٹ کے مطابق صرف 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 125 نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں سب سے زیادہ کیسز راولپنڈی میں رپورٹ ہوئے، اور 24 گھنٹوں میں اس شہر میں ڈینگی کے 50 مریض سامنے آئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق دوسرے نمبر پر لاہور سے ڈینگی کے 39 کیسز اور گوجرانوالہ سے ڈینگی کے 9 مریض رپورٹ ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق ملتان، شیخوپورہ، اوکاڑہ سے تین تین کیسز، پاکپتن، مظفرگڑھ، قصور، گجرات، ساہیوال، وہاڑی سے دو دو کیسز رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق رواں سال صوبے میں ڈینگی کے 2033 مریض رپورٹ ہوگئے ہیں، صوبے بھر کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 520 مریض داخل ہوئے، اور لاہور کے اسپتالوں میں ڈینگی کے 141 مریض زیرعلاج ہیں۔