کراچی: (منگل: 20 ستمبر 2022ع) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے لئے معجون تیار ہے جب وہ اسلام آباد آئیں گے تو انہیں دیا جائے گا۔ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ مستر ایکس اور وائے کا عمران خان کو معلوم ہونا چاہیے، اگر ان میں حوصلہ ہے تو وہ سیدھی سیدھی بات کریں، ہوسکتا ہے عمران خان کو پاؤں سے اٹھا کر سر کے بل کردیا جائے۔
عمران خان کے ساتھ لاڈلوں والے سلوک پر وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے لئے معجون تیار ہے جب وہ اسلام آباد آئیں گے تو انہیں دیا جائے گا۔ عمران خان جب آئیں گے تو انہیں ایسی دھونی دیں گے کہ دوبارعہ اسلام آباد کا رخ نہیں کریں گے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ جہاں تک لاپتہ افراد کا تعلق ہے کوئی بھی ہو ہم اس کے خلاف اس قسم کا ایکشن نہیں چاہتے۔ اداروں کے خلاف بات کرنے والوں اور جرم میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ درج ہونا چاہیے، بلوچطستان اور کراچی کے لوگ گمشدگی کے معاملے کا سامنا کررہے ہیں ہم اس کے خلاف ہیں۔