کراچی: (جمعرات: 22 ستمبر 2022ع) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی 20 پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا، انگلینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میچ میں پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
گزشتہ روز پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس تو نہیں کی البتہ ہوٹل میں ٹینس کھیلی اور انڈور سپورٹس کھیل کر خوب انجوائے کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی 20 میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کی جانب سے دیا گیا 159 رنز کا ہدف باآسان4 وکٹوں کے نقصان پر اننگز کے آخری اوور میں حاصل کیا تھا۔ بابر الیون آج مہمان ٹیم انگلینڈ کے خلاف جیت کے لیے پرعزم ہیں۔
واضح رہے کہ 7 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے چار میچ کراچی میں شیڈول ہیں اور آخری تین میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے۔