رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر بروز منگل کو ہوگا

news-details

اسلام آباد: (جمعہ: 23 ستمبر 2022ع) ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال نے بتایا ہے کہ رواں سال کا دوسرا اور آخری سورج گرہن 25 اکتوبر بروز منگل کو ہوگا۔ ماہر فلکیات ڈاکٹر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ جزوی سورج گرہن پاکستان سمیت یورپ ،ایشیا، شمال مشرقی افریقا کے کئی ممالک میں دیکھا جائے گا۔
پاکستان میں جزوی طور پر سورج کو گرہن لگے گا اوراس کا آغاز مقامی وقت کے مطابق دوپہر 3 بج کر 57 منٹ پر ہوگا۔ پاکستان میں سورج گرہن کا اختتام 5:56 منٹ پر ہوگا۔ انھوں نے بتایا کہ سورج کو جزوی گرہن 5بج کر 1منٹ پر لگے گا اور اس دوران سورج ک ایک حصہ گہرا ہوجائے گا۔
جزوی اور رواں سال کے آخری سورج گرہن کا مجموعی دورانیہ 2 گھنٹے ہے۔رواں سال کا پہلا سورج گرہن یکم مئی کو ہوا تھا۔