صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کی لیے جامع پلان بنایا ہے عوامی خدمت کے سفر میں آگے بڑھتے جائیں گے: چوہدری پرویز الٰہی

news-details

لاہور : (جمعہ: 23 ستمبر 2022ع) وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے سیاسی مخالفین پر تنقید کی ہے۔وزیر اعلٰی پنجاب کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کی ساری جماعتیں صرف زبانی جمع خرچ پر لگی ہوئی ہیں،مخالفین کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ مخالفین کی پرواہ کیے بغیر عوامی خدمت کے سفر میں آگے بڑھتے جائیں گے۔
وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الٰہی سے اسپیکر اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور مفاد عامہ سے متعلق قانون سازی پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادکاری کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں سود کے نجی کاروبار پر پابندی ہے اور سزا بھی مقرر کی گئی ہے۔
صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین کی بحالی و آباد کاری کے لیے جامع پلان بنایا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کے گھروں کی تعمیرو مرمت کے لیے رقم 4 لاکھ روپے کر دی گئی لیکن مخالفین کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز لہیٰ اور ر چوہدری شجاعت حسین میں مفاہمتی ملاقات کا امکان ہے۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر ریٹائرد عبدالقیوم کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کو ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ عمران خان متنازعہ بنا رہے ہیں۔
یہ انتہائی افسوسناک ہے جب کہ ہمارے جتنے بھی جرنیل اوپر آتے ہیں وہ سب قابلیت رکھتے اور مکمل چھان بین کے بعد آگے آتے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان آرمی چیف کی تعیناتی پر بات نہیں کر سکتے۔یہ وزیراعظم کی صوابدید ہے۔انہوں نے فیصلہ کرنا ہے۔جب کہ سینئر تجزیہ کار اکرم چوہدری کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہیٰ اور چوہدری شجاعت حسین میں مفاہمتی ملاقات ہو سکتی ہے۔اس وقت پنجاب کی سیاست کا ملک میں اہم رول ہے۔ پنجاب حکومت چوں چوں کا مربہ بن چکی ہے۔