ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد

news-details

اسلام آباد: (هفتہ: 24 ستمبر 2022ع) ڈائریکٹر سیف سٹی اسلام آباد عبدالقدیر کی پھندا لگی لاش گھر سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق عبدالقدیر اسلام آباد پولیس میں گریڈ 19 کے آفیسر تھے، ڈائریکٹر سیف سٹی کی لاش مارگلہ ٹاؤن میں واقع ان کے گھر سے ملی ہے۔
اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالقدیر ڈیپوٹیشن پر اسلام آباد پولیس میں خدمات سرانجام دے رہے تھے، ڈائریکٹر سیف سٹی عبدالقدیر کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، واقعہ بظاہر خود کشی کا لگ رہا ہے تاہم تحقیقات کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔ آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کو کیس کی ہر پہلو سے شفاف تحقیقات کرنے کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران اور فرانزک ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، جو بھی حقائق سامنے آئیں گے وہ شئیر کئے جائیں گے، بظاہر واقع خود کشی کا لگ رہا ہے نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوایا دیا گیا۔