وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ، لیگی قیادت کے اجلاس میں مزید مشاورت ہوگی

news-details

اسلام آباد: (اتوار: 25ستمبر 2022ع) وفاقی حکومت نے اسحاق ڈار کو وزیرخزانہ بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، اگلے ہفتے حلف اٹھائیں گے، آج ن لیگی قیادت کے اجلاس میں مزید مشاورت ہوگی۔ نیویارک سے واپسی پر لندن میں نوازشریف سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں اہم فیصلے کئے گئے، آج ن لیگی قیادت کا ایک اور اجلاس بھی ہوگا جس میں مزید مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت کو سنبھالنے کیلئے اسحاق ڈار کو وزیرخزانہ بنانے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے،2 روز میں پاکستان پہنچ کر اپنے عہدے کا حلف اٹھاسکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار وزیراعظم کے ہمراہ طیارے میں اسلام آباد پہنچ سکتے ہیں
تاہم اس کا حتمی فیصلہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے آج ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔ اجلاس میں پاکستان سے بھی ن لیگی رہنما آن لائن شرکت کریں گے، اس موقع پر نواز شریف کی وطن واپسی پر بھی غور ہوگا۔