میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو کرپشن کے مقدمے میں 3برس قید کی سزا سنادی

news-details

میانمار: (جمعرات: 29 ستمبر2022) میانمار کی عدالت نے آنگ سان سوچی کو کرپشن کے مقدمے میں 3برس قید کی سزا سنادی۔ غیرملکی خبرایجنسی نےبتایا ہے کہ آنگ سان سوچی کے ساتھ آسٹریلیوی مشیر شان ٹرنل اور دیگر تین افراد کو قید کی سزا سنائی گئی۔ ان افراد کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔ آنگ سان سوچی کو پچھلے برس فروری میں بغاوت کےبعد گرفتار کرلیا گیا تھا۔شان ٹرنل ان کی حکومت میں مشیر کے عہدے پر تعینات تھے۔
آسٹریلیا کی جانب سے شان ٹرنل کی قید کی سزا کی سخت مذمت کی گئی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔ غیرملکی خبرایجنسی کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ آنگ سان سوچی اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کریں گی۔
آنگ سان سوچی پر کرپشن سمیت دیگر مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔میانمار کی رہنما خود پر لگے تمام الزامات کی تردید کرتی ہیں جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں نے ان مقدمات کو سیاسی قرار دےکرسزاؤں کی مذمت کی ہے۔ میانمار میں سال 2020 میں ہونے والے انتخابات میں سوچی کی جماعت نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کی تھی۔