ملک کی بدلتی سیاسی صورتحال؛ پی ٹی آئی کے کئی رہنما پارٹی چھوڑنے کو تیار، (ن) لیگ سے بیک ڈور رابطے

news-details

اسلام آباد: (ہفتہ:یکم اکتوبر 2022) ملک کی بدلتی صورتحال اورآڈیو لیکس کے بعد تحریک انصاف کے کئی رہنماؤں نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تحریک انصاف کے متعدد رہنماؤں نے راہیں جدا کرنے کافیصلہ کرلیا ہے۔ ان 12 رہنماؤں نے مسلم لیگ (ن) سے رابطے بھی کرلئے ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا کہ آئندہ انتخابات میں یہ رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کے لئےتیار ہیں۔
بیک ڈور رابطے کرنے والوں میں تحریک انصاف کے چھینہ گروپ کے بھی کئی اراکین شامل ہیں اور وہ پارٹی چھوڑنے کے لیے تیار ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) چھینہ گروپ کے 3 اراکین کے سوا باقی اراکین کو لینے پر راضی ہوگئی ہے۔
اس کےعلاوہ جنوبی پنجاب،چکوال، بھکر، لیہ اور خوشاب سے بھی تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے پارٹی چھوڑنے کا امکان ہے۔