اکتوبر اور نومبر رواں سال کے بڑے خطرناک مہینے ہیں ، ہوسکتا ہے الیکشن ایک سال کے لئے مؤخر ہو جائیں: منظوروسان

news-details

کراچی: (اتوار:02 اکتوبر 2022) پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے الیکشن ایک سال کے لئے مؤخر ہوجائیں۔ اپنے خوابوں کی وجہ سے مشہور پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ اکتوبر اور نومبر رواں سال کے بڑے خطرناک مہینے ہیں۔
منظوروسان کا کہنا تھا کہ ملک میں نئے الیکشن 2023 میں ہوں گے، اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ الیکشن ایک سال کے لئےمؤخر ہو جائیں۔ رہنما پی پی پی نے ایک بار پھر پیشگوئی کی ہے کہ اب بہت سے نئے نئے چہرے مختلف جیلوں میں جائیں گے، اور کچھ خیرپور جیل میں بھی آئیں گے۔ منظور وسان نے مزید کہا کہ اب حکومت بھی متحرک ہوگی اوراسٹیبلشمینٹ بھی، اب سب واپس آئیں گے کوئی باہر نہیں بچے گا۔ منظور وسان نے کہا کہ ملک میں اب بہت سارے راز بھی فاش ہوں گے اور رواں سال اکتوبر، نومبر کے مہینے بڑے خطرناک ہیں۔