وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی

news-details

اسلام آباد : (پیر: 03 اکتوبر2022ء) وفاقی حکومت نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کیخلاف اپیل سپریم کورٹ میں دائر کردی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمہ کے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، درخواست میں مؤقف
مقدمے کے مدعی مجسٹریٹ کی جانب سے دائر درخواست میں عدالت عظمیٰ سے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم اور ملزم شہبازگل کی ضمانت منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ حکومت کی جانب تحریک انصاف کے رہنما اور بغاوت کے مقدمے میں نامزد شہباز گل کی ضمانت منسوخی کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کردی گئی ہے۔
حکومتی اپیل بغاوت کے مقدمہ میں شکایت کنندہ مجسٹریٹ کے ذریعے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے مقدمہ کے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، اور عدالت نے ضمانت کے طے شدہ اصولوں کی خلاف ورزی کی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کرتے ہوئے استدعا کی گئی ہے کہ شہباز گل نے سلامتی کے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کی کوشش کی، ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم اور شہباز گل کی ضمانت منسوخ کی جائے۔