بیرونی ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آیا، فتنے کے ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا، مریم نواز

news-details

لاہور : (پیر: 03 اکتوبر2022ء) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ فتنے کے ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا۔ اپنی ٹوئٹ میں مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ میرا پاسپورٹ مجھے واپس کر دیا گیا ہے، مگر میرا پاسپورٹ اس کیس میں 3 سال ضبط رہا جو کیس میرے خلاف کبھی بنا ہی نہیں؟۔
مریم نواز نے کہا کہ میرے جلسوں کے خوف سے فتنے نے مجھے ”تفتیش“ کے لیے 3 ماہ نیب میں حبسِ بےجا اور کوٹ لکھپت جیل میں ڈیتھ سیل میں رکھا مگر کیس آج تک فائل نہیں ہوا۔
رہنما (ن) لیگ نے کہا کہ فتنے کے ظلم اور انتقام پر مبنی سیاست کو مٹنا ہی تھا، ایک دن کیونکہ یہ قدرت کا اصول ہے مگر یہ بیرونی ایجنٹ آج بھی جھوٹ بولنے اور جعل سازی سے باز نہیں آیا۔ مکافاتِ عمل اور اس کا عبرت ناک انجام اس کے تعاقب میں ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ مجھے کوئی افسوس نہیں۔ اللّہ نے انتقام اور ناانصافیوں کا سامنا کرنے کی بہت ہمت دی ۔ اللّہ نے مجھے جھکنے نہیں دیا۔مجھے ظالموں کا شکریہ ادا کرنا ہے کہ انجانے میں میری ایسی ٹریننگ کر گئے کہ میں خود بھی چاہتی تو نہیں کر سکتی تھی۔ یہ سب اللّہ ربّ العزت کے کام ہیں۔