اللہ کے فضل سے 100 گھروں کے ہدف کو مکمل کرلیا، پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی سیلاب زدگان کی مدد میں پیش پیش

news-details

کراچی:( منگل: 04 اکتوبر2022ء) پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی وسیلہ راہ مہم کے ذریعے سیلاب زرگان کی مدد کے لیے اپنی خدمات ادا کر رہی ہیں ۔ گلوکارہ نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے بتایا کہ 100 پکے گھروں کو تعمیر کرنے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نومبر کے درمیان میں سو مزید پکے گھروں کی تعمیر کا معاہدہ طے ہوجائے گا۔ نومبر کے درمیان میں بھی مزید 100 گھروں کی تعمیر کے معاہدہ مکمل ہوجائیگا۔ پاکستانی گلوکارہ حدیقہ کیانی کا ویڈیو میسج ، گلوکارہ نے اپیل کی سیلاب زدگان کی مدد کے لیے جلد از جلد عطیات دیں۔
گلوکارہ نے اپیل کی کہ جلدازجلد سیلاب زدگان کی مدد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اب سردیوں کا موسم شروع ہونے والا ہے جوکہ سیلاب سے متاثر ہونے والوں کے لیے سخت ترین موسم ہوگا۔ سیلاب متاثرین اب بھی بے گھر ہیں۔
حدیقہ کیانی نے اگست کی شروعات سے ہی سیلاب میں گھیرے افراد کی آواز بننے اور ان کی مدد کے لیے کوشش کی۔ حدیقہ کیانی وہ واحد پاکستانی سیلبریٹی ہیں جو سیلاب متاثرین کی آواز بنی ہوئی ہیں اور ان کی مدد کے لئے متاثرہ علاقوں تک پہنچ بھی رہیں ہیں۔ یہی نہیں بلکہ حدیقہ کیانی اپنی مہم کے ذریعے امدادی سامان بھی فراہم کر رہی ہیں ۔