سوات : (اتوار:09 اکتوبر2022ء) سوات میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 مطلوب دہشتگرد ہلاک اور3 سپاہی شدید زخمی ہو گئے۔ سوات کے علاقے انگرو ڈھیرئی میں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا ہے۔کالعدم تنظیم سوات گروپ کے ٹھکانے پر چھاپہ کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔فائرنگ سے تین سپاہی شدیدزخمی ہوئے۔ مبینہ ہلاک دہشت گرد افغانستان میں دہشت گردوں کے ساتھ رابطے میں تھے۔۔ہلاک دہشت گردوں نے افغانستان میں آئی ای ڈی کی تربیت حاصل کی تھی۔
سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی کے دوران ناصرف کالعدم ٹی ٹی پی کے دو دہشتگرد مارے گئے بلکہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 3 اہلکار زخمی بھی ہوئے۔ سی ٹی ڈی حکام نے کارروائی کے حوالےسے مزید بتایا کہ مارا گیا ایک دہشتگرد افغانستان سے دیسی ساختہ بم بنانے کے تربیت حاصل کر کے آیا تھا۔