آزادی مارچ کی تفصیلات چند دن میں سامنے آجائیں گی، رانا ثنا اللہ نے گرفتاری نہ دی تو پنجاب حکومت کارروائی کرے گی: فواد چودھری

news-details

اسلام آباد: (اتوار:09 اکتوبر2022ء) پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کی تفصیلات چند دن میں سامنے آجائیں گی۔حقیقی مارچ کا مقصد عوام کی عزت بحال کرنا ہے۔رانا ثنا اللہ نے گرفتاری نہ دی تو پنجاب حکومت کارروائی کرے گی۔لگتا ہے کہ رانا ثنااللہ اس مارچ کنٹرول کرنے کے لیے اسلام آباد میں نہیں ہوں گے۔ فواد چودھری کا کہنا ہے کہ رانا ثنااللہ کو کہوں گا گرفتاری دیں یا ضمانت جمع کروائیں۔اگر انہوں نے ایک دو دن میں گرفتاری نہ دی، تو پھر پنجاب حکومت کارروائی کرے گی ۔مجھے لگتا ہے کہ رانا ثنااللہ اس مارچ کنٹرول کرنے کے لیے اسلام آباد میں نہیں ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ آج جس قسم کی صورتحال ہے، سوائے حقیقی مارچ کے کوئی حل نہیں۔حقیقی آزادی مارچ میں اسلام آباد کی طرف آنا ایک ایونٹ ہے، یہ پھیلا ہوا ایونٹ ہوگا۔حقیقی آزادی مارچ کے حوالے سےآج میٹنگ ہےاور کل بھی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے جمہوریت کو عزت دینے کے حوالے سے اچھا بیان دیا ہے۔نواز شریف نے کبھی براہ راست بات نہیں کی۔نواز شریف کی گفتگو لیک کی گئی ہے۔نواز شریف صاحب کو بولنا نہیں آتا ، ان میں آج تک خود اعتمادی نہیں آئی۔شہباز شریف نے نواز شریف اور مریم کو پاکستان کی سیاست سے الگ کر دیا۔نواز شریف کا نشانہ شہباز شریف کی طرف ہے، حکومت ان کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو 1100ارب روپے کے مقدمات میں ریلیف دیا جا رہا ہے ۔ہمیں یہ تفصیل دیں نواز شریف کو این آر او 22 کیسے ملا۔وکیل پریشان ہے کہ کیسے مریم نواز کو میں ضمانت لے کے دوں۔حمزہ اور شہباز شریف پر 24 ارب روپے کا کیس پینڈنگ ہے۔پاکستان کا پیسہ باہر بھیجا گیا اور واپس پاکستان لایا گیا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں دعا کرنی چاہیے ایک اور پانامہ پیپر آجائے۔یوکے میں پولیٹیکل کی ایلیٹ کی انویسٹمنٹ ہے، لیکن علم نہیں کتنی ہے۔فرانس اور جرمنی میں کتنی ہے، سرے پیلس ہے زرداری کا۔این آر او 2022 جو ہورہا ہے اس کے ذریعے 1100 ارب روپے انہیں جارہا ہے۔