پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی کوئی ترتیب نہیں، دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہو سکتا ہے: جوبائیڈن کا الزام

news-details

واشنگٹن: :(ہفتہ،15اکتوبر2022ء) امریکی صدر جو بائیڈن نےالزام لگایا ہے کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین ملکوں میں سے ایک ہو سکتا ہے، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی کوئی ترتیب نہیں۔ لاس اینجلس میں فنڈریزنگ تقریب کے دوران صدر جوبائیڈن نے روس اور چین کا ذکر کرتے ہوئے پاکستان کا حوالہ دیا۔ انہوں نےالزام لگایا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ممالک میں سے ایک ہو سکتا ہے، پاکستان کےایٹمی پروگرام کی کوئی ترتیب نہیں، دنیا تیزی سے بدل رہی ہے،اور یہ قابو سے باہر ہے، یہ کسی ایک فرد یا ایک قوم کی وجہ سے نہیں۔
صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان کے جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر کو معلوم ہے کہ انہیں کیا چاہیے لیکن ان کے ساتھ بے شمار مسائل ہیں۔ روس میں کیا ہورہا ہے اور دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا ہورہا ہے اور امریکا کو کس طرح اس سب کو دیکھنا اور ہینڈل کرنا ہے یہ اہم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت کچھ ہورہا ہے لیکن اس میں امریکا کے لیے مواقع بھی ہیں کہ وہ صورتحال کو تبدیل کرسکے۔