سینئر صحافی ارشد شریف قتل: تحقیقات کیلئے جی ایچ کیو نے حکومت کو خط لکھ دیا

news-details

راولپنڈی: (منگل:25 اکتوبر2022ء) سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لئے جی ایچ کیو نے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جی ایچ کیو نے سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کیلئے حکومت کو خط لکھ دیا ہے۔
جی ایچ کیو کی جانب سے لکھے گئے خط میں سینئر صحافی ارشد شریف قتل کی تحقیقات کے لئے انکوائری کمیشن بنانے کی استدعا کی گئی۔ خط میں شکوک و شہبازت پیدا کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی بھی درخواست کی گئی ہے۔
دوسری جانب وزیر اعظم نے واقعے کے ھقائق سامنے لانے کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن کی سربراہی ہائی کورٹ کے فاضل جج صاحب کریں گے۔