لاہور: (هفتہ: 29 اکتوبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں شرکت کے لئے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں گزشتہ روز لاہور کے لبرٹی چوک سے اپنے لانگ مارچ کا آغاز کیا تھا۔
لانگ مارچ کے شرکا نے اپنا پہلا پڑاؤ شاہدہ میں ڈالا تھا، لانگ مارچ میں شرکت کے لئے پی ٹی آئی کے کارکنوں کی آمد جاری ہے۔ پی ٹی آئی کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق لانگ مارچ گوجرانوالہ، جہلم اور گجرات سمیت مختلف شہروں سے ہوتا ہوا 4 نومبر کو راولپنڈی جب کہ 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچے گا۔
اسلام آباد پولیس نے ہوٹلز اور گیسٹ ہاؤسز کے نام حکم نامہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لانگ مارچ کے شرکا کو کمرے کرائے پر نہ دیں۔ لانگ مارچ میں شریک شخص کو کمرہ دیا تو کارروائی ہوگی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ فارن فنڈڈ فتنہ بتائے کہ رات کو ناکام مارچ چھوڑ کر گھر سونے کیوں بھاگ گئے۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد کے ریڈ زون کو زیرو پوائنٹ تک توسیع دے دی ہے۔