اسلام آباد : (هفتہ: 29 اکتوبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف نے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو پارٹی سے ہی نکال دیا۔ چند روز قبل فیصل واوڈا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ارشد شریف کے قتل اور لانگ مارچ کے حوالے سے پریس کانفرنس کی تھی۔
پریس کانفرنس کے بعد تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے ان کی رکنیت معطل کرکے انہیں شوکاز نوٹس جاری کیا تھا۔ اب فیصل واوڈا کی تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ہی ختم کردی گئی ہے۔ جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
نوٹی فکیشن پر پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے دستخط ہیں۔ جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق فیصل واوڈا کی رکنیت شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر ختم کی گئی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مطابق فیصل واوڈا کو پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر 26 اکتوبر کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔