چیف جسٹس ہمارے حقوق کی حفاظت نہیں کریں گے تو کون کرے گا، ہم بھیڑ بکریاں نہیں کہ جو کہو مان لیں:عمران خان

news-details

لاہور: (هفتہ: 29 اکتوبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ چیف جسٹس صاحب ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کریں گے تو کون کرے گا لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ میں 70 سال کی عمر میں سڑکوں پر نکلا ہوں ، میرا مولا مجھے سب کچھ دے چکا ہے۔ بھیڑ بکریاں غلام ہوتی ہیں، انسان صرف اللہ کی غلامی کرتا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اعظم سواتی کو نامعلوم افراد کے حوالے کیا گیا، جن کے نام اعظم سواتی کے نام لئے ہیں ، یہ 2 لوگ جب سے اسلام آباد میں آئے ہیں تب سے ظلم کیا جارہا ہے۔ میرا ان کو پیغام ہے ہم انسان ہیں بھیڑ بکریاں نہیں کہ جو کہیں کہ مان لیں گے۔ پہلے نواز شریف اور زرداری چور تھے لیکن اب یہ چور نہیں۔
ڈی جی آئی ایس آئی کو مخاطب کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ غیر سیاسی پریس کانفرنس میں صرف عمران خان کو نشانہ نہیں بناتے، آپ کو 1100 ارب روپے کا ڈاکا مارنے والے چور نظر نہیں آرہے۔ عمران خان نے کہا کہ کون تھا جو ارشد شریف کو دھمکیاں دیتا تھا، ان کی والدہ کو پوچھیں وہ بتائیں گی، پریس کانفرنس میں کہا گیا کہ ہمیں تو پتہ ہی نہیں کہ ارشد شریف بیرون ملک کیوں گیا، سب کو پتہ ہے کہ اس کو کون دھمکیاں دے رہا تھا۔
چیف جسٹس پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پوری دنیا میٓں دوران حراست تشدد پر پابندی ہے۔ جب چیف جسٹس صاحب ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت نہیں کریں گے تو کون کرے گا۔ شہباز گل کے معاملے پر جب بات کی تو توہین عدالت لگ گئی، چیف جسٹس اعظم سواتی کی اپیل پر ایکشن لیں، انسانی معاشرے میں انصاف ہوتا ہے۔