حیدرآباد: انٹرنیشنل قرات ریسرچ اکیڈمی کی جانب سے اقرا ب قران و پاکستان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا

news-details

حیدرآباد: پير: (31اکتوبر2022ء) انٹرنیشنل قرأت ریسرچ اکیڈمی (اقرا) ب قرآن و پاکستان کا انعقاد سفیرِ صوۃ القرآن قاری محمد ذیشان حیدر بانی و چیئرمین اقرا کی زیرِ سرپرستی کیا گیا ۔
تقریب میں مصر کے معروف قاری القرآن الشیخ القاری احمد صلاح عبداللہ، عالمی مبلغ اسلام حضرت علامہ صاحبزادہ سعید الرشید عباسی، سید ذیشان بخاری شاہ، پروفیسر سید اسد علی، قاری حسن رضا الازہری نے شرکت کی۔
ٹقریب کو خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ یہ کام حقیقی معنوں میں خدمت قرآن اور خدمت ملک و قوم ہے۔ آج اگر ہم امت اور پاکستانی عوام کو ایک جھنڈے تلے اکٹھے کر سکتے ہیں تو وہ صرف اور صرف پیغام قرآن و پاکستان ہی ہے۔
تقریب میں صدر میلاد النبی کمیٹی قمر رانجھا، حافظ محسن علی بھٹی، قاری وسیم عباس نے بطور مہمان شریک ہوئے۔ پروگرام کے اختتام پر ہائی ٹی کا انتظام کیا گیا تھا ۔