news-details

لانگ مارچ کا نیا شیڈول : پی ٹی آئی قیادت نےکارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے سے روک دیا

اسلام آباد: (منگل: 01 نومبر2022ء) پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ آج پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ پارٹی کی جانب سے 4 نومبر کو راولپنڈی جب کہ 5 نومبر کو اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن صورت حال یہ ہے کہ لانگ مارچ سیالکوٹ تک بھی نہیں پہنچا۔
لانگ مارچ کی رفتار کو مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی قیادت نے کارکنوں کو اسلام آباد پہنچنے سے روک دیا ہے۔ پی ٹی آئی قیادت نے کارکنوں کو پیغام دیا ہے کہ جمعے کو اسلام آباد پہنچنا ممکن نہیں، اس لئے وہ وفاقی دارالحکومت نہیں جائیں، اپنی تیاری پوری رکھیں، اسلام آباد جانے کیلئے تاریخ کا بعد میں بتایا جائے گا۔
تحریک انصاف کا لانگ مارچ اتوار کو جہلم پہنچے گا، عمران خان آج چن دا قلعہ سے مارچ شروع کرکے گوندالا والا باغ پر ختم کریں گے، لانگ مارچ کل ہندی بائی پاس سے شروع ہو کر گکھڑ منڈی پر اختتام پذیر ہو گا جبکہ جمعرات کو وزیر آباد سے گجرات تک کا سفر طے کیا جائے گا۔
نئے شیڈول کے مطابق جمعے کو گجرات سے لالہ موسیٰ تک لانگ مارچ پہنچے گا، لانگ مارچ ہفتے کو لانگ مارچ کھاریاں سے ہو کر سرائے عالمگیر پہنچے گا، اتوار کوسرائے عالمگیر سے لانگ مارچ جہلم پہنچے گا۔