news-details

قافلہ رش میں پھنسا کر رکھیں تاکہ بڑا مجمع نظر آئے، تحریک انصاف رہنماؤں کی ویڈیو وائرل

گوجرانوالہ: (بدھ: 02 نومبر2022ء) تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عوام کی بڑی تعداد دکھانے کے لئے لانگ مارچ کے قافلے کو رش میں پھنسانے کا منصوبہ بنالیا۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں عوام کی عدم دلچسپی کے رہنماؤں نے شرکاء کی تعداد زیادہ دکھانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے اپنانے کا منصوبہ بنالیا ہے۔
گوجر خان میں گزشتہ روز ہونے والے پی ٹی آئی اجلاس کی ویڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں مرکزی نائب صدر عامر کیانی شرکا کی تعداد زیادہ دکھانے کیلئے قافلے کو رش میں پھنسانے کی تجویز دے رے ہیں۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا اور سنا جاسکتا ہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما مارچ شرکاء کی تعداد زیادہ دکھانے کیلئے مختلف ہتھکنڈے اپنانے کی تجاویز دے رہے ہیں، ویڈیو میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عامر کیانی بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
عامر کیانی نے اجلاس میں مارچ شرکاء کی زیادہ تعداد دکھانے کا منصوبہ بتاتے ہوئے کہا کہ عمران خان جمعہ کو4 بجے گوجر خان پہنچیں گے، عمران خان کا قافلہ رش میں پھنسا کر رکھیں تاکہ بڑا رش نظر آئے۔ پی ٹی آئی کے رہنما عامر کیانی ویڈیو میں کہتے سنائی دیتے ہیں کہ عمران خان کو رش میں پھنسا کر ہی خطاب کرائیں گے۔