کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی تو کہیں تیز بارش، سردی انٹری دینے کو تیار

news-details

کراچی: (پير: 07 نومبر2022ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں بونداباندی نے شہر میں سردی آنے کا الارم بجا دیا ہے، لیکن گرمی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے کراچی کے شہری اس بوندا باندی کا بھی گرم جوشی سے استقبال کررہے ہیں۔
آج صبح سے ہی شہر کے مختلف علاقوں میں بادلوں نے سائے کررکھے تھے، تاہم فی الحال آئی آئی چند ریگر روڈ، برنس روڈ اور اس اطراف کے علاقوں میں بوندا باندی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے کل صبح کے درمیان ہلکی بارش متوقع ہے، جس کے بعد شہر کے درجہ حرارت میں 4 سے 5 ڈگری کمی آئے گی، اور سردی کی پہلی انٹری ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 30 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے، اور آج کم سے کم درجہ حرارت20 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔