مقبوضہ کشمیر: قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں ایک اور کشمیری نوجوان شہید

news-details

سری نگر: (جمعہ : 11نومبر2022ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ایک اور کشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج نے آج ضلع شوپیاں کے علاقے کپرن میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران میں ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کیا
دوسری جانب مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں جماعت اسلامی کی 9 املاک کے استعمال پر پابندی عائد کردی جن میں جماعت اسلامی کے ایک سکول کی عمارت بھی شامل ہے۔ یہ فیصلہ بدنام زمانہ ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے کی درخواست پر کیا گیا ہے، بھارت نے پہلے ہی جماعت اسلامی جموں و کشمیر پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
قابض فوج نے نوجوان کو ضلع کے علاقے کپرن میں تلاشی اور محاصرے کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ۔